سری نگر ، 21؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر کے تنگ دھار علاقے میں کنٹرول لائن سے دراندازی کی کوششوں کو آج فوج نے ناکام بنادیا۔اس میں تین دہشت گردوں کی موت ہو گئی۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ دہشت گرد علاقے میں دو دن پہلے بی ایس ایف کی چوکی پر حملے میں شامل تھے۔فوج کے ایک افسر نے کہاکہ فوج نے کپواڑہ ضلع کے تنگ دھار علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔اس مہم میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد گزشتہ 19؍اگست کو تنگ د ھار علاقے میں بی ایس ایف چوکی پر ہوئے حملے میں شامل تھے، اس حملے میں تین جوان زخمی ہو گئے تھے۔افسر نے بتایاکہ جائے حادثہ سے تین ہتھیار اور جنگ سے متعلق دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے۔